بیلتنگڈی، 28 / نومبر (ایس او نیوز) وینور پولیس اسٹیشن حدود میں برکاجے ڈیم کے پاس تیرنے کے لئے ندی میں اترنے والے تین طالب علم پانی میں ڈوب کر فوت ہوگئے ۔
مہلوکین کی شناخت لارنس فرنانڈیز (20 سال)، سورج سی ایس (19سال) اور جوئسن ڈیسوزا (19سال) کے طور پر کی گئی ہے جو کہ منگلورو کے ایک پرائیویٹ نرسنگ کالج میں زیر تعلیم تھے ۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں نوجوان وینور چرچ کے تہوار میں شریک ہونے کے لئے والٹر نامی نوجوان کے گھر پہنچے تھے اور پھر وہاں کھانا کھانے کے بعد تیرنے کے لئے برکاجے ڈیم کے پاس گئے تھے ۔ اس دوران پانی کے بہاو میں پھنسنے کی وجہ سے تینوں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔
اس حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی افراد نے غوطہ خوروں کی مدد سے تینوں کی لاشیں ندی سے بازیافت کیں ۔ وینور پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر لیا ہے ۔